ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ؂پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، بی ایس ایف جوان شہید

؂پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، بی ایس ایف جوان شہید

Sat, 29 Oct 2016 19:47:58  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر،29اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب ماچھل سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزی میں آج بی ایس ایف کا ایک جوان شہید ہو گیا۔بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے کہا کہ مہاراشٹر کے سانگلی میں رہنے والے 28سالہ کانسٹیبل کولی نتن سبھاش پاکستانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں آج صبح شہید ہو گئے۔سبھاش سال 2008میں بی ایس ایف میں شامل ہوئے تھے اور ان کے خاندان میں ان کی بیوی اور دو بیٹے ہیں،ان کے ایک بیٹے کی عمر چار سال ہے اور ایک بیٹا دو سال کا ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب کچھ ہی گھنٹے قبل ایک وحشیانہ واقعہ میں سیکٹر میں دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کی جانب سے کی جا رہی فائرنگ کی آڑ میں کنٹرول لائن پار کی اور ایک ہندوستانی جوان کا قتل کرکے اس کی لاش کو مسخ کر دیا، جس کے بعد ہندوستانی فوج نے خبردار کیا تھا کہ اس واقعہ کا مناسب جواب دیا جائے گا۔جموں کشمیر میں پاکستان سے متصل سرحد پر تصادم کے حالیہ واقعات میں فوج کے چار اور بی ایس ایف کے تین جوان شہید ہوئے ہیں۔پاکستانی رینجرز نے آج بین الاقوامی سرحد کے قریب آر ایس پورہ اور کٹھوا سیکٹروں میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔کل رات ہوئے حملے میں ایک حملہ آور مارا گیا تھا۔فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آج شام کنٹرول لائن کے قریب ایک تصادم میں ایک فوجی شہید ہو گیا اور ایک دہشت گرد مارا گیا،دہشت گردوں نے جوان کی لاش کو مسخ کر دیا اور پھر پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی آڑ لے کر پاکستان مقبوضہ کشمیر بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں کتنی وحشیانہ ہیں۔


Share: